ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منی پور میں دو بم دھماکہ، ایک بچی زخمی

منی پور میں دو بم دھماکہ، ایک بچی زخمی

Wed, 10 Aug 2016 19:58:25    S.O. News Service

امپھال،10اگست؍(آئی این ایس انڈیا)امپھال میں سرحدی سیکورٹی فورس کے کیمپ کے قریب ایک آئی ای ڈی بم پھٹنے سے ایک سات سال کی بچی زخمی ہو گئی جبکہ مشرقی اور مغربی امپھال میں منی پور یونیورسٹی کے اہم گیٹ کے سامنے کم شدت والے ایک اور دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے سینئر افسر نے بتایا کہ مشکوک آئی ای ڈی بم مشرقی امپھال ضلع کے بی ایس ایف کیمپ کے قریب موئرنگپورل علاقے میں صبح نو بجے پھٹے، جس کی زد میں آنے سے ایک سات سال کی بچی ٹنوی زخمی ہو گئی۔امپھال مغرب کے پولیس افسر نے بتایا کہ دوسرا دھماکہ منی پور یونیورسٹی کے گیٹ سے تقریباََ 200میٹر دور جھیل کے پاس ہوا۔قریب ساڑھے بارہ بجے ہونے والے اس کم شدت والے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،تاہم اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ریاست کے محکمہ داخلہ کے افسر نے بتایا مسلسل دو دھماکے اس وقت ہوئے ہیں جب یوم آزادی سے پہلے سیکورٹی فورسز نے اپنی نگرانی تیز کی ہوئی ہے۔دہشت گرد تنظیموں نے پورے علاقے میں اس جشن آزادی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پیر کو سوناپٹی ضلع میں کگپوکپی علاقے میں ہوئے دھماکے میں سرحد سیکورٹی فورس کے دو جوان زخمی ہو گئے تھے۔


Share: